• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 58049

    عنوان: کیا ہر وقت ذکرقلبی کیا جاسکتاہے؟ ہر حالت میں چاہے ہم بیت الخلاء میں ہو ں؟ غسل کررہے ہوں؟ یا حیض میں ہو؟ یانفاس میں ہوں؟

    سوال: کیا ہر وقت ذکرقلبی کیا جاسکتاہے؟ ہر حالت میں چاہے ہم بیت الخلاء میں ہو ں؟ غسل کررہے ہوں؟ یا حیض میں ہو؟ یانفاس میں ہوں؟

    جواب نمبر: 58049

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 352-345/H=5/1436-U ذکر قلبی یعنی دل سے اللہ کی یاد جس میں زبان کو حرکت نہ ہو ہرحال میں درست ہے، ویکرہ للقاعد علی قضاء الحاجة أن یذکر اللہ تعالی بشيء من الأذکار ․․․ وإذا عطس في ہذہ الأحوال یحمد اللہ تعالی في نفسہ ولا یحرک بہ لسانہ (نووی علی مسلم: ۱/۱۶۱ قدیمی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند