• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 38813

    عنوان: نور کا ہالہ یا روشنی کا ہالہ نظر آنا یہ سب بزرگی کا مدار نہیں نہ ہی اللہ کے یہاں مقبولیت اور نجات کا مدار ہے

    سوال: رمضان میں جو طاق راتیں ہوتیں ہیں اس میں بھی نے دیکھا کہ صوفے پر ایک بہت بڑا نور کا ہالہ اتررہا ہے چھت سے اور اس صوفے پر میں سوتی ہوں، لیکن اس وقت میں بھی عبادت کررہی تھی۔ امی کو بھی نماز میں سلام پھرتے ہوئے ایک ہلکی سی روشنی نظر آاتی ہے۔ ایک بار مجھے بھی جائے نماز میں تنکے کی برابر روشنی نظر آئی تھی ، لیکن صرف ایک بار ۔ امی کافی وظائف پرھتی ہیں ۔آپ مجھے اس بارے میں بتا دیں۔ میں وہ ہی ہو ں جس نے آپ سے کسی مفتی یا علم سے شادی کے لئے وظیف پوچھا تھا اور اٹے کے تسلے پر اللّہ کا نام آیا تھا تو آپ نے اس کے بارے میں بتایا تھا۔

    جواب نمبر: 38813

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1040-864/B=6/1433 نور کا ہالہ یا روشنی کا ہالہ نظر آنا یہ سب بزرگی کا مدار نہیں نہ ہی اللہ کے یہاں مقبولیت اور نجات کا مدار ہے، ایسی چیزیں اگر کبھی نظر آجائیں تو اسے لوگوں سے ظاہر نہ کرنا چاہیے بلکہ اسے صیغہ راز میں رکھنا چاہیے، اصل چیز نیک عمل ہے جو اخلاص کے ساتھ کیا جائے اور اتباعِ سنت ہے۔ کسی عمل میں اپنی ستائش، اپنے نام ونمود، اپنی بڑائی یا اترانے یا دکھاوے کا پہلو ہرگز نہ ہونا چاہیے۔ اپنے کو سب سے کمتر سمجھے، چھوٹا بن کر رہے، کسی قول وفعل سے اپنی افضلیت اور بزرگی تصور نہ کرنی چاہیے، موتُوْا قبلَ اَن تمُوتُوْا وحَاسِبُوا قبلَ أن تُحَاسَبُوْا کے مصداق بن کر رہنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند