• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 36459

    عنوان: بغیر وضو كے تسبیح پڑھنا

    سوال: حضرت، کیا ہم لاحولہ کی تسبیح بغیر وضو کے کر سکتے ہیں جب کہ ہمیں وضو بار بار ٹوٹنے کی بیماری بھی ہو؟دوسرے اسمائے حسنی کی تسبیحات بھی بغیر وضو کے پڑھ سکتے ہیں؟بغیر وضو سے میری مراد ہے کہ ہم نے وضو کیا اور ٹوٹ گیا تسبیح جاری رکھ سکتے ہیں؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ میں شادی کی شدید خواہش رکھتا ہوں لیکن نا مرد ہو گیا ہوں کیا کوئی آسان وظیفہ ہے؟جس سے میری طاقت بحال ہو جائے اور جس کو میں بغیر وضو کے بھی پڑھ سکوں؟اللہ کے لئے میری مدد کریں؟

    جواب نمبر: 36459

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 176=102-2/1433 (۱) لاحول ولا قوة الا باللہ العلی العظیم اور اسمائے حسنیٰ کی تسبیح بغیر وضو جاری رکھ سکتے ہیں، افضل یہ ہے کہ باوضوء پڑھا کریں۔ (۲) کسی اچھے طبیب یا ماہر معالج ڈاکٹر سے علاج بھی جاری رکھیں کہ علاج معالجہ کا اختیار کرنا سنت ہے اور ہرنماز کے بعد تین مرتبہ سورہٴ الم نشرح اور اول وآخر درود شریف تین تین دفعہ پڑھنے کا اہتمام رکھیں، یہی عمل رات کو سوتے وقت کرلیا کریں، اپنی نظر اور اپنے دل کی پوری طرح حفاظت رکھیں، بدنگاہی وبدخیالی کے مواقع سے اپنے آپ کو بچاتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند