متفرقات >> تصوف
سوال نمبر: 35347
جواب نمبر: 3534701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 1774=1253-12/1432 کسی کا مرید بننا جائز ہی نہیں بلکہ سنت بھی ہے۔ القول الجمیل میں ہے: أما المسئلة الأولی فاعلم أن البیعة سنة (القول الجمیل) البتہ بیعت ایسے شخص سے ہونا چاہیے جو دین کی ضروری باتوں کو جاننے والا ہو جن کا ثبوت شریعت سے ہے، کامل متبع سنت وشیخ طریقت اور گناہوں سے بچنے والا ہو۔ ہرکس وناکس کے ہاتھ پر بیعت ہوجانا درست نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جناب مفتی صاحب آپ میرے اس سوال کاضرور جواب دیجئے بھت مشکل میں ھوںجناب مفتی صاحب میں بھت برا آدمی تھا۔یورپ کے ایک ملک میں رھتا تھا۔عبادات، صحیح عقاید ، اخلاق،صحیح معاملات سے دورتھا اللہ تعالی نے یک دم کایا پلٹ دیا ۔کچھ ھی دنوں میں۔ذکر کرنا،ذکر مٰین مزہ آنا،دنیا چھوڑنا،نماز،روزہ کی پابندی،اخرت کی فکر ،آاحسان،توکل،وغیرہ آگئ۔خوابیں کثرت سے صحیح آتیں۔ کیا بتاوں جی دنیا ھی بدل گئ۔عجیب معاملات ھونے لگے۔نہ کوئی پیر تھا نہ استاد۔بس دو کتابیں ھاتھ لگیں ایک معارف القرآن مفتی محمد شفیع صاحب کا ایک معرف الحدیث مولانا نعمانی صاحب کا۔جب بھی کوئی ضرورت کی چیز ھوتی تو تقریبا کھولتے ھی ان کتابون سے مل جاتی،جیسے کوئی اس کتاب سے بھی واقف ھو اور میرے موجودہ مسائل سے بھی اور وہ کھول کر دے۔۔دوسرے کتابوں سے بھی اس طرح ھوتھا۔اس میں میرے دینی رھنمائی کے ساتھ ساتھ مجھے بشارتیں اور کرنے کو چیزیں کھتا۔ مثلا اس سے مت ملو اور میں سمجھ جاتا کس سے،یہ کام مت کرو ، فلانا کام کرو اگر کروگے تو نقصان ھوگا، عذاب آئے گا اور مین سمجھ جاتا کہ کیا۔اب بھی ھوتھا ھے۔ مجھےطرح طرح کے حکم ملتے ھین کتابون سے بھی، اور جگھون سے بھی جیسے اخبار سڑکوں پر بورڈ وغیرہسے جیسے کوئی مجھ سے باتیں کر رھا ھو۔اب میں بھت تنگ آگیا ھوں پھلے مزہ آتا تھا اور اکیلا محسوس نہ کرتا تھا ۔دل پر بھوجھ بڑھ گیا ھے ۔بھت تکلیف ھوتی ھے۔خصوصا جب مجھ کو نہ کرنے پر عذاب کی وعید آتی ھے۔اللہ سے باتیں بھی کرتا ھوں۔ایک دن بولا یا رب میں اس سے تنگ آگیا ھون لکھا دیکھا کہ میں نے تو تم کو اس کے ذریعہ زندہ کیا۔دو شیخوں سے پوچھا کوئی خاص تسلی کن جواب نھیں ملا، اس لیے آپ سے پوچتا ھوں۔یہ کیا ھے، اور اس کے کرنے کے کام کے ساتھ کیا کرون،جبکہ میرے خیال میں نہ کرنے سے مصیبت میں مبتلا ھوتا ھوں۔میرا خیال قوی بلکہ نزدیک عقیدہ ھے کے یہ اللہ تعالی کرتے ھیں اور مجھ سے چاھتے ھین کہ یہ کام کروں۔اس کے علاوہ سینے سے آیتین، آشعار وغیرہ کی آواز بھی کبھی سنائی دیتا ھے ،میں نھیں پڑھتا پتہ نھیں کون پڑھتا ھے،اس میں بھی بشارتیں، آحکام وغیرہ ھوتے ھین۔
4850 مناظرمیرا ایمان بڑا کمزور لگ رہا ہے، میں کیا کروں؟
6092 مناظراسلام میں بیعت کا کیا تصور ہے؟ کیا یہ فرض ہے یاسنت یا مستحب ؟ کیا مسلمان کے لیے کسی پیر طریقت سے بیعت ہونا ضروری ہے؟ بیعت کا فائدہ کیا ہے؟
6292 مناظرتصوف
کے جو سلسلے ہیں ان سب کے بارے میں بتائیں (مثلاً سلسلہ نقشبندیہ، سلسلہ قادریہ،
سلسلہ چشتیہ)۔ میری تصحیح بھی فرمادیں ہو سکتا ہے میں کچھ غلط کہہ رہا ہوں۔ در
حقیقت ان چار سلسلوں کے بارے میں جاننا ہے۔
حضرت ! امام ابو حنیفہ امام ابویوسف کو درس کے دوران کیوں نہیں دیکھتے تھے ؟
5192 مناظرمجھے بیعت کے متعلق پوچھنا ہے کہ ایک بہت ہی متقی اورپرہیزگار بزرگ حیات ہیں مولانا محمد الیاس عطار قادری صاحب اوران کی تنظیم دعوت اسلامی کا طریقہ کار بھی بہت کامیابی کی منازل طے کررہا ہے۔ سنا ہے کہ یہ پچھلے پچیس سالوں سے روزے سے ہیں علاوہ پانچ روزہ چھوڑکر۔ تو کیا میں ان سے بیعت لے سکتا ہوں اور کیا میں اس تنظیم کا کام کرسکتا ہوں، کیوں کہ یہ سب عملی ماننے والے نظر آتے ہیں۔ رہنمائی فرماکر جواب عنایت فرماویں۔
4099 مناظر