• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 29680

    عنوان: قطب اور ابدال کے بارے میں کیا نظریہ ہے؟وہ کتنے ہیں؟ان کی ذمہ داری کیا ہے؟ اور ان کی کیا اہمیت ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں

    سوال: قطب اور ابدال کے بارے میں کیا نظریہ ہے؟وہ کتنے ہیں؟ان کی ذمہ داری کیا ہے؟ اور ان کی کیا اہمیت ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں

    جواب نمبر: 29680

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):614=404-3/1432

    مستجاب الدعوات حضرات میں ان اقطاب وابدال کا اعلیٰ مرتبہ ہوتا ہے اور بعض حضرات سے اللہ پاک بعض خصوصی خدمات بھی لے لیتا ہے، ان کے اعداد وشمار میں کلام طویل ہے، علامہ جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ”الخیر الدالّ“ میں قدرے تفصیلی بحث فرمائی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند