• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 2456

    عنوان:

    کوئی بھی ذکر مجھ کو بتادے کہ میں بیخود ہوجاوٴں اور مجھے سلوک سکھادے کہ میں اللہ جل شانہ کے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب اور نزديك ہوجاوٴں۔

    سوال:

    کوئی بھی ذکر مجھ کو بتادے کہ میں بیخود ہوجاوٴں اور مجھے سلوک سکھادے کہ میں اللہ جل شانہ کے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب اور نزديك ہوجاوٴں۔

    جواب نمبر: 2456

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 622/ م= 617/ م

    فرائض و واجبات کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں، مامورات کو بجالائیں اور منہیات سے کلی اجتناب کریں اور اتباع سنت کو لازم پکڑلیں، ان شاء اللہ اس کے ذریعہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا قرب حاصل ہوگا لقولہ تعالیٰ: قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْكُمُ اللّٰہُ (الآیة)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند