• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 24292

    عنوان: میں نے پہلی مرتبہ آپ کی ویب سائٹ کا مطالعہ کیا ہے، آپ نے بہت سے سوالوں میں ابدال، قطب اور غوث کا ذکر کیا ہے، مجھے اس وقت دنیا میں موجود ان ہستیوں کا پتا بتائیں ، میں ان سے ملنا چاہتا ہوں، اس وقت سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا شیخ کون ہے؟ پاکستا ن میں کوئی قطب یا ابدال ہے ؟ یہاں پانچ چھ اشخاص کو جانتا ہوں جو قطب اور غوث ہونے کا دعوی کرتے ہیں، براہ کرم، اس سلسلے میں میری رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: میں نے پہلی مرتبہ آپ کی ویب سائٹ کا مطالعہ کیا ہے، آپ نے بہت سے سوالوں میں ابدال، قطب اور غوث کا ذکر کیا ہے، مجھے اس وقت دنیا میں موجود ان ہستیوں کا پتا بتائیں ، میں ان سے ملنا چاہتا ہوں، اس وقت سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا شیخ کون ہے؟ پاکستا ن میں کوئی قطب یا ابدال ہے ؟ یہاں پانچ چھ اشخاص کو جانتا ہوں جو قطب اور غوث ہونے کا دعوی کرتے ہیں، براہ کرم، اس سلسلے میں میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 24292

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1303=1303-9/1431

    قطب اور ابدال وغیرہ کا معاملہ پوشیدہ ہوتا ہے، کسی کے بارے میں یقینی طور پر تعیین کے ساتھ قطب اور ابدال ہونے کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا، اس وقت دنیا میں موجود اُن مقدس ہستیوں کے نام اور پتے کا علم دشوار ہے، سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا شیخ کون ہے ہمیں معلوم نہیں۔ آپ پاکستان میں پیر فقیر ذوالفقار علی نقشبندی سے ملاقات کرلیں وہ سلسلہ نقشبندیہ کے بارے میں تفصیل سے بتادیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند