• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 23665

    عنوان: تصوف کیا ہے؟ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ براہ کرم حوالوں کے ساتھ جواب عطا فرمائیں۔

    سوال: تصوف کیا ہے؟ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ براہ کرم حوالوں کے ساتھ جواب عطا فرمائیں۔

    جواب نمبر: 23665

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 0000=0000-7/1431

    تصوف، تزکیہٴ نفس کا طریقہ ہے، آدمی روحانی اور باطنی اصلاح کی غرض سے کسی مرشد کامل متبع سنت بزرگ کے ہاتھ پر گناہوں سے توبہ اور آئندہ اس کی راہنمائی میں دین پر چلنے کا عہد کرتا ہے، اس کو بیعت کہتے ہیں، صحابہٴ کرام کا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کرنا ثابت ہے، اصلاح نفس تو واجب اور ضروری ہے البتہ اس کے لیے کسی مرشد کامل کے ہاتھ پر بیعت ہونا مستحب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند