• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 20957

    عنوان:

    میں اپنی اصلاح اور اللہ کے قرب کے لیے کسی شیخ سے بیعت ہونا چاہتی ہوں جیسا کہ عورتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتی تھیں۔ تو کیا میں بغیر اپنے محرم کے کسی شیخ سے بیعت ہوسکتی ہوں؟ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 20957

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 520=442-4/1431

    اپنے کسی محرم کے ساتھ کسی عالم باعمل شیخ کے پاس جائیں اور پردہ کی آڑ میں ہوکر بیعت ہوجائیں۔ پردہ ہرحال میں حتی کہ اپنے پیر اور شیخ سے بھی کرنا ضروری ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند