• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 177782

    عنوان: حضورﷺ سے منسوب کچھ نازیبا تصویر دیکھ لی ہیں اب عجیب سی کیفیت ہے

    سوال: حضورﷺ سے منسوب کچھ نازیبا تصویر دیکھ لی ہیں اب عجیب سی کیفیت ہے میرا ایک دوست کسی سوشل گروپ میں ایڈ تھا اس گروپ میں کچھ ہندو لڑکے بھی تھے ان کی آپس میں کسی بات پر بحث ہوگئی جس کے تبادلہ میں ان لڑکوں نے (نعوزباللہ) حضورﷺ سے منسوب کچھ نازیبا تصویرشیئر کیں جس کے بعد وہ گروپ سے لیفٹ ہوگیا لیکن جب سے وہ تصویر دیکھی ہیں عجیب سی کیفیت ہو گئی ہے ہر وقت وہ ذہن میں گھومتی رہتی ہے کچھ سمجھ نہیں آرہا کیا کروں دوست نے مجھ سے اس کا حل پوچھا لیکن میں کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے پایا۔ براہ مہربانی رہنمائی فرمادیں۔

    جواب نمبر: 177782

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 749-688/M=08/1441

    ان تصویروں کو ڈلٹ کردیں اور آئندہ اُن لڑکوں سے کوئی تعلق نہ رکھیں، اپنے آپ کو جائز اور مفید کاموں میں لگائے رکھیں، اور جب کبھی اُن تصویروں کا خیال آئے تو ذہن کو دوسری جانب پھیر لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند