متفرقات >> تصوف
سوال نمبر: 176899
جواب نمبر: 176899
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:552-479/N=8/1441
قرآن کریم کی متعدد آیات میں اللہ کو بہ کثرت یا ہر حال میں (کھڑے کھڑے، بیٹھے بیٹھے اور لیٹے لیٹے)یاد کرنے کا حکم آیا ہے(سورہ نساء، آیت: ۱۰۳، سورہ انفال، آیت: ۴۵، سورہ احزاب، آیت: ۴۱اور سورہ جمعہ، آیت: ۱۰) اور اللہ کو بہ کثرت اور ہر حال میں یاد کرنے والوں کی مدح وغیرہ بھی کی گئی ہے ( سورہ آل عمران، آیت: ۱۹۱، اور سورہ احزاب، آیت: ۲۱، ۳۵)۔اور صرف اللہ، اللہ کرنے میں بھی اللہ کو یاد کرنا پایا جاتا ہے؛ اس لیے صرف اللہ، اللہ کا ذکر بلاشبہ جائز ہے اور اسے بدعت کہنا غلط ہے۔ اسی طرح لا الا اللہ کا ذکر کرنے کے بعد توحید الہی کی ذہن میں ترسیخ کے لیے بہ طور تاکید صرف الا اللہ کا ذکر بھی جائز ہے ۔ اور مشائخ کے یہاں صرف الا اللہ کے ذکر کا یہی محمل ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند