• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 175064

    عنوان: شیخ سے پہلے شیخ کے شیخ سے نیٹ پر کی گئی بیعت کا کیا حکم

    سوال: میں ایک حضرت جی سے بیعت ہواتھا، جو نقشبندی سلسلے سے ہے اور میں ان کے بتائے ہوئے تسبیح کی پابندی کرنے لگا تھا - اسے پہلے میں پیر ذولفقار احمد نقشبندی DB کو سنتا تھا جو ان کے پیر تھے۔ پھر میں لائیو بیان جو ان کی ویب سائٹ پر آتی ہے اسے ان کے ساتھ بیعت کے الفاظ دوہرا کر بیعت ہو گیا ۔ اب مجھے یہ نہیں سمجھ آ رہا کہ میں نے صحیح کرا کہ غلط اور میرے پیر دونوں میں سے کون ہے۔ میں شرو ع سے۔ حضرت پیر ذولفقار احمد نقشبندی سے بیعت ہونا چاہتا تھا پر وہ پاکستان کے ہیں میں ہندوستان کا تو۔ ان کی۔ صحبت نہیں مل سکتی ۔ ۔ اب مجھے کس کو اپنا پیر ماننا چاہئے اصلاح فرما دیں ۔ جزاک اللّہ

    جواب نمبر: 175064

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:261-217/N=4/1441

     آپ جن صاحب سے فی الحال بیعت ہیں اور اُن کی بتائی ہوئی تسبیحات کی پابندی کررہے ہیں، آپ اُنہیں پوری صورت حال سے آگاہ کریں، پھر اس سلسلہ میں اُنہی سے رہنمائی لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند