• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 172426

    عنوان: مشت زنی كی عادت كیسے چھوٹے؟

    سوال: میں بہت ہی پریشان ہوں، بہت ہی غلط عادت میں مبتلا ہوں ، ہاتھ سے اپنی زندگی تباہ کررہا ہوں، توبہ بھی کررہاہوں، لیکن پھر توبہ ٹوٹ جاتی ہے ، آپ میرے لیے دعا کریں کہ اللہ مجھ سے یہ غلط عادت چھڑائے، میں بہت زیادہ بیمار ہوں، لیکن پھر بھی مجھ سے یہ نہیں چھوٹ رہی ہے، آپ میرے لیے خصوصی دعا کریں ۔ اللہ اآپ کے ایمان اور اخلاص کو اور بھی مضبوط فرمائے، آمین۔

    جواب نمبر: 172426

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1426-1230/l=1/1441

    مشت زنی کرنا حرام ہے اور کسی بھی گناہ کو ترک کرنے کے لیے سب سے پہلے ہمت کرنی پڑتی ہے ؛اس لیے آپ ہمت سے کام لیں گو یہ نفس پر شاق گزرے اور اگر اس طرح کا خیال آئے تو اللہ کے وعیدوں کا استحضار کریں اور فارغ اوقات کو ذکر وتلاوت وغیرہ میں مشغول رکھا کریں ؛کیونکہ آدمی جب ذکر وغیرہ سے غافل ہوتا ہے اسی وقت شیطان اس پر مسلط ہوجاتا ہے ،اگر آپ ان چیزوں پر عمل کرلیتے ہیں تو ان شاء اللہ مشت زنی اور دیگر گناہوں سے بچنا آسان ہوجائے گا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند