• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 168386

    عنوان: كیا بیعت كے بغیر مومن كامل نہیں بناجاسكتا؟

    سوال: کیا بندہ مومن کامل کسی پیر کی بیعت کے بغیر نہیں بن سکتا کیا سلاسل تصوف کی سند صحابہ تک ہے ؟ امام ابوحنیفہ کس سلسلہ سے بیعت تھے ؟

    جواب نمبر: 168386

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 574-568/M=06/1440

    کسی پیرو مرشد سے بیعت ہونا لازم و واجب نہیں لیکن اصلاح نفس و تزکیہ باطن لازم ہے، اور تزکیہ عامةً کسی متبع سنت شیخ کامل پیر و بزرگ سے اصلاحی تعلق قائم کئے بغیر دشوار ہوتا ہے اس لئے اصلاح و تزکیہ کی غرض سے کسی پیر و مرشد سے بیعت ہو جانا مستحب ہے، سلاسل تصوف کی سند صحابہ تک ہے امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ خود عابد متقی اور ولی کامل تھے، وہ کس سلسلے سے بیعت تھے اس کی ہمیں تحقیق نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند