• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 168019

    عنوان: کسی شخص کا مرید ہونا كیسا ہے؟

    سوال: کسی شخص کا مرید ہونا کہاں تک صحیح اور غلط ہے؟

    جواب نمبر: 168019

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:464-397/N=6/1440

    جو شخص متبع شریعت وسنت ہو اور کسی (متبع شریعت وسنت )شیخ کامل کی طرف سے اجازت وخلافت یافتہ ہو، اُس کا مرید ہونا، یعنی: اُس کے ہاتھ پر بیعت ہوکر اصلاح نفس کے لیے اُس کو شیخ بنانا جائز ہے۔ اور جو شیخ متبع شریعت وسنت نہ ہو یا اُسے کسی شیخ کامل سے اجازت حاصل نہ ہو، اُس کا مرید ہونا درست نہیں(باقیات فتاوی رشیدیہ، ص: ۴۱۸، مطبوعہ: مفتی الہی بخش اکیڈمی، کاندھلہ)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند