• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 16633

    عنوان:

    مجھے کیسے معلوم چل سکتا ہے کہ میں اپنے اللہ سے کتنا قریب ہوں، میرے اعمال کیسے ہیں؟ مزید اللہ رب العزت کی ذات کا قرب کیسے اس دنیا اور آخرت میں کس طرح حاصل کیا جاسکتا ہے۔ بیعت کے لیے کسی شیخ کا نام بتادیں جو میرے دل اور نفس کی بیماریوں کی اصلاح کردیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16633

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1664=1327-11/1430

    اگر آپ کو اعمال صالحہ کی توفیق مل رہی ہے اور آپ کے اعمال میں صفت احسان پیدا ہورہی ہے، تو آپ یہ سمجھیں کہ آپ اللہ تعالیٰ سے قریبہیں اوراللہ تعالیٰ کی رحمت خاصہ آپ کی طرف متوجہ ہے یہ نعمت بالعموم اللہ والوں کی جوتیاں سیدھی کیے بغیر مشکل سے حاصل ہوتی ہے، اس لیے آپ حکیم اختر صاحب، پیر فقیر ذوالفقار علی نقشبندی، مفتی تقی عثمانی میں سے کسی ایک سے بیعت ہوجائیں اور ان سے اپنی روحانی بیماریوں کی اصلاح کرائیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند