• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 165314

    عنوان: ذکر کرتے ہوئے قصدا اچھل کود كرنا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ حدرا ذکر(hadra zikr) جس میں ذکر کرتے ہوئے لوگ جمپ (اچھل کود)کرتے ہیں، کے بارے میں دیوبند کا نظریہ ہے؟

    جواب نمبر: 165314

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:47-167/SD=3/1440

    بعض علاقوں میں ذکر کرتے ہوئے قصدا اچھل کود کا جو مروجہ طریقہ ہے ، اکابر دیوبند سے اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے ، غیر اختیاری طور پر اگر کبھی کسی کو کوئی خاص کیفیت طاری ہوجائے ، تو مضائقہ نہیں؛ لیکن بالقصد اس طرح کی کیفیت کا اظہار درست نہیں ہے اور نہ صوفیاء کے یہاں ایسی کیفیات مطلوب ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند