متفرقات >> تصوف
سوال نمبر: 161280
جواب نمبر: 161280
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1086-1019/sd=10/1439
صوفی ازم کا مطلب ہے : صوفیانہ خیالات و عقائد ، یہ لفظ منفی معنی میں بولا جاتا ہے اور متجددین اس اصطلاح سے تصوف کی غلط تصویر لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہیں، تصوف باطنی اصلاح کا نام ہے ، یعنی نفس کو رذائل سے پاک کرنے کے لیے کسی مرشد کامل متبع سنت صاحب نسبت بزرگ سے اصلاحی تعلق قائم کرنا تصوف کہلاتا ہے اورجماعت میں جانااپنی اصلاح کے لیے ہوتا ہے ، آپ کے دوست کی بات صحیح نہیں ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند