• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 161041

    عنوان: وساوس كی بیماری كا علاج

    سوال: جناب سب سے بڑی دقت میرے ساتھ ایک زمانے سے یہ پیش آرہی ہے کہ مجھے اللہ رسول بہت سی آیتوں کے بارے میں غلط خیالات آتے ہیں۔ جب کئی مذہبی نام اللہ کے نام سنتا ہوں آیتوں کو سنے ا ہوں تو ایسے وقت میں ان سے ملتے جلتے برے الفاظ غلط الفاظ ذہن میں آتے ہیں،کبھی کبھی اللہ تعالیٰ کے تعلق سے ایسی بد گمانی ہوتی ہے کہ بیان بھی نہیں کرسکتا۔ اسی وقت سیکنڈ سے بھی کم وقت میں اسے جھٹک دیتا ہوں اپنے آپ کو کوستا ہوں دین سے نکل گیا ہوں ایسا سمجھتا ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ نماز پڑھنے سے کوسوں دور ہوں، قران مجید کو ہاتھ نہیں لگاتا، گھر والے سبھی کوستے ہیں، میری بے دینی پر پریشان رہتے ہیں.مجھے طعنے دیتے ہیں، برا بھلا کہتے ہیں، میں انہیں سمجھا ہی نہیں پاتا ہوں کہ ایسا کیوں کررہا ہوں حضرت۲۲ سال پہلے ۱۹۹۶ میں چالیس دن جماعت میں جا چکا ہوں۔ اس سے پہلے بھی بہت مرتبہ تین دن اور دس دن وقت لگا چکا ہوں۔ اس وقت کا معمول اتنا بہترین تھا کہ مذہب کی ساری پاسداری ہوتی تھی یہاں تک کہ اس وقت اپنے محلے کی مسجدوں میں اذان بھی دیتا تھا. میرا گھرانا پابند گھرانا ہے سوائے میرے جب ایسی کیفیت ہونے لگی تو دھیرے دھیرے نمازوں سے اتنا دور ہوگیا ہوں کہ پوچھو مت، اپنے ذہن کو روک ہی نہیں پاتا، لیکن میری ایک خاص بات بھی ہے کہ ان کے علاوہ سارے معاملات میں مذہب کے سارے اصول مانتا ہوں، ایک ایک بات مذہب کی گن گن کر کرتا ہوں، تمام معاملات کو شرعیت کی رو سے ہی کرنے کی کوشش کرتا ہوں، ہر معاملے میں سب سے پہلے مذہب کیا کہتا ہے یہ دیکھتا ہوں۔ برائے کرم کوئی وظیفہ یا کوئی حل ہوتو بتائیے . بتائے کیا میں مذہب سے بے دخل ہوگیا ہوں.اگر ایسا ہے تو مرے لئے کیا ہدایت ہے ؟. کیا میرے ان کبیرہ گناہو ں کی اللہ تعالیٰ کے نزدیک معافی ہوگی؟

    جواب نمبر: 161041

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1017-907/H=8/1439

    مذہب سے بے دخل تو نہیں ہوئے مگر وساوس کی بیماری میں ابتلاء کا علاج یہ ہے کہ لایعنی فضول اور غیر متعلق باتوں سے اپنے آب کو بچائیں نماز تلاوت کا اہتمام کرتے رہیں اور گناہوں سے اپنے آپ کو بچاتے رہیں خا ص طور پر نظر کی بہت حفاظت کریں اجنبی عورتوں کے ساتھ خلط ملط خلوت و تنہائی اور بلا ضرورت شدیدہ گفتگو سے بھی اجتناب کریں اور وسوسے آئیں تو ان کو دفع کرنے کی فکر میں بھی نہ پڑیں بلکہ اپنے اوقات کو فرئض و واجبات سنن و مستحبات کی ادائیگی میں گھیر لیں ثقہ علماء کرام کی مستند معتبر کتابوں کو کثرت سے مطالعہ میں رکھیں مثلاً (الف) فضائل اعمال ۔ (ب) فضائل صدقات۔ (ج) تعلیم الاسلام۔ (د) علم الفقہ۔ (ھ) تعلیم الدین۔ (و) جزاء الاعمال۔ (ز) منتخب احادیث ۔

    ان کتابوں کا مطالعہ کرچکیں تو اپنی استعداد علمی لکھ کر دوسری کتابوں کی یہاں سے معلوم کرلیں اس وقت ان شاء اللہ پھر رہنمائی کردی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند