• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 158907

    عنوان: کیا کسی انسان یا ولی کا نفس پورے طور پر مر جاتا ہے

    سوال: کیا کسی انسان یا ولی کا نفس پورے طور پر مر جاتا ہے یا پھر مجاہدہ پر موقوف ہے؟ تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 158907

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 610-512/sd=6/1439

     نفس کسی کا نہیں مرتا ، ہر انسان کا نفس اُس کے ساتھ رہتا ہے ، ہاں ذکر و اذکار اور تعلق مع اللہ کی کیفیت کے اعتبار سے نفس مغلوب ہوجاتا ہے ، حتی کہ ایک حالت یہ بھی آتی ہے کہ شریعت پر عمل کرنا طبیعت کاتقاضہ بن جاتا ہے ، خلاف شرع کام پر طبیعت آمادہ ہی نہیں ہوتی ہے ؛ مگر یہ مقام حاصل کرنا آسان نہیں ہے ، ایک لمبی مدت تک اخلاص و للہیت کے ساتھ محنت و مجاہدہ کے بعد یہ کیفیت حاصل ہوتی ہے ،لیکن اس حالت میں بھی نفس سے چوکنا رہنے کی تاکید کی جاتی ہے ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند