• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 156642

    عنوان: کسی شیخ سے کوئی غیر شرعی چیزدیكھ كر اپنی جماعت لڑكیوں كو مطلع كرنا چاہیے یا نہیں؟

    سوال: اگر آپ کسی شیخ سے کوئی غیر شرعی چیزیں دیکھیں تو اپنی جماعت کی غیر شادی شدہ لڑکیاں جو اس غیر شرعی کام میں پھنس گئی ہیں ان کو بتانا چاہئے یا خاموش رہنا چاہئے؟ اگر لڑکیاں مجھ سے کہیں کہ آپ نے دیکھا ہے ہم نے اپنی آنکھ سے نہیں دیکھا، تو ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ کیونکہ اس وقت میرے اوپر بہت سی غیر شادی شدہ لڑکیوں کی عزت بچانے کی ذمہ داری ہے۔ جب کہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور میں اس پر قرآن بھی سر بر اٹھا سکتی ہوں۔

    جواب نمبر: 156642

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:300-271/L=3/1439

    یہ تو نہی عن المنکر کا مسئلہ ہے اور نہی عن المنکر بقدرِ استطاعت واجب اور ضروری ہے؛اس لیے اگر آپ دیکھ رہی ہیں کہ بہت سی لڑکیاں ناجائز کاموں میں ملوث ہورہی ہیں تو ان کو اس سے باخبر کرنا آپ کا دینی واخلاقی فریضہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند