• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 156637

    عنوان: كیا كسی مریدن كے لیے شیخ كے ناخن كاٹنا درست ہے؟

    سوال: کیا تصوف اور شریعت میں ایک غیر شادی شدہ لڑکی کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ شیخ کے ناخن کاٹے یا شیخ کے پاوٴں دبائے، یا شیخ کے پاوٴں پر کریم لگائے، شیخ اگر کہے کہ اعمال کا دارو مدار نیتوں پر ہے․․․․ آپ ڈاکٹر ہیں اور میں مریض، کیا یہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 156637

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:298-270/L=3/1439

    کسی بھی مراہقہ یا بالغہ لڑکی خواہ وہ شادی شدہ ہو یا نہ ہو کے لیے شرعا یہ جائز نہیں کہ وہ شیخ کے ناخن کاٹے، یا شیخ کے پاؤں دبائے، یا شیخ کے پاؤں میں کریم لگائے، ایسے امور میں شیخ کی اطاعت جائز نہیں اگرچہ شیخ یہ کہے کہ اعمال کا دارومدار نیتوں پرہے۔ قال علیہ السلام: لاطاعة لمخلوق فی معصیة الخالق ”اللہ کی ناراضگی میں مخلوق کی اطاعت جائز نہیں“


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند