• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 155084

    عنوان: بیعت کی اجازت کے بغیر بیعت کرنا

    سوال: 1. کیا شریعت میں اس بات کی اجازت ہے کہ کسی شیخ کامل سے بیعت کی اجازت ملے بغیر اس شیخ کامل کے سلسلے میں بیعت کی جائے ؟ 2. جو ایسا کرے اس کے لیے شریعت میں کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 155084

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:61-60/B=2/1439

    (۱) کسی کی طرف اپنی غلط نسبت کرکے دوسروں گو بیعت کرنا جائز نہیں، اس سے دوسروں کو کوئی فیض نہیں پہنچتا۔

    (۲) بے اصولی کے ساتھ کام کرنا جائز نہیں، ایسا شخص لوگوں میں متہم اور بدنام ہوجاتا ہے۔ یہ دوسروں کے ساتھ دھوکہ دہی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند