• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 154253

    عنوان: کیا بیعت ہونا ضروری ہے ؟

    سوال: 1۔کیا بیعت ہونا ضروری ہے ؟ 2۔ اگر کوئی شخص کسی پیر سے بیعت ہونے کے بعد اپنے پیر کو پیر نہ مانے یا پیر کو بتائے بنا بیعت توڑ دے تو اس کے لے کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 154253

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1377-1349/M=12/1438

    تزکیہ نفس ضروری ہے اس کے لیے کسی پیر ومرشد (متبع سنت وصاحب نسبت بزرگ) سے بیعت ہوجانا مستحب امر ہے اور بیعت ہوجانے کے بعد فیض کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے؛ لہٰذا اگر پیر کامل اور جامع صفات مطلوبہ ہے تو بیعت ہوجانے کے بعد بلاوجہ بیعت کو توڑدینا سخت محرومی اور نقصان کا باعث ہے اور پیر کو پیر نہ ماننا نا قدری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند