متفرقات >> تصوف
سوال نمبر: 153808
جواب نمبر: 153808
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1331-1298/N=12/1438
(۱): تصوف کا حاصل ہے اخلاص وتصحیح نیت اور حصول تقوی ۔ اور مزید تفصیل کے لیے حضرت مولانا محمد منظور نعمانیکی کتاب : ”تصوف کیا ہے؟“ کا مطالعہ فرمائیں۔
(۲): سوال مجمل ہے، جو بات دریافت کرنا چاہتے ہیں، واضح طور پر لکھ کر دریافت کریں۔
(۳):اس سلسلہ میں سالک خود اپنے شیخ سے مشورہ کرے ، ویسے عام طور پر مشائخ خط وکتابت یا موبائل فون پر رابطہ رکھنے اور معمولات اور احوال کی اطلاع کی ہدایت فرماتے ہیں، اگر کوئی طالب صادق معمولات کی پابندی واہتمام کے ساتھ گاہے گاہے شیخ کو حسب مزاج شیخ خط کے ذریعے یا موبائل فون پر اطلاع حال کرتا رہے تو شیخ کی دوری اور ملاقات کا لمبا وقفہ کچھ مضر نہیں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند