متفرقات >> تصوف
سوال نمبر: 151602
جواب نمبر: 151602
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 770-640/D=9/1438
علماء سے معلوم کرکے جو شرعی احکام آدمی کی ذات سے متعلق ہوں ان کے ہرہرحصہ کا شرعی مسئلہ سمجھ کر اس کے مطابق عمل کرے یہاں تک کہ پورے طور پر متبع شریعت بن جائے اور پوچھ پوچھ کر ایک گناہ اور برائی جو زندگی میں داخل ہو اس سے بچنے کو کرے حتی کہ مجتنب عن المعاصی ہوجائے، یہ اجمالی طریقہ تو ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے اس پر عمل کرنا آسان ہوجائے اس کے دو طریقے ہیں:
(۱) کسی متبع سنت پابندی شریعت شیخ سے اصلاحی تعلق قائم کرلے اور ان کی ہدایت کے مطابق قدم آگے بڑھائے ان شاء اللہ ایمان ومعرفت میں ترقی ہوگی۔
(۲) کسی نیک عالم کی مصاحبت اختیار کرے اور ان کے مشورے سے دین کی معتبر کتابوں کا مطالعہ کرے مثلاُ حیاة المسلمین، جزاء الاعمال، تعلیم الدین وغیرہ ۔جماعت میں وقت لگائے تو بھی علماء کی مصاحبت اختیار کرے مذکورہ کتابوں کا مطالعہ جاری رکھے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند