• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 150340

    عنوان: مجھ سے میرا نفس کنٹرول نہیں ہوتا اور روز میں منی نکال لیتا ہوں تو اس کا کیا علاج ہے ؟ کیسے نفس پر قابو پایا جائے ؟

    سوال: مجھ سے میرا نفس کنٹرول نہیں ہوتا اور روز میں منی نکال لیتا ہوں تو اس کا کیا علاج ہے ؟ کیسے نفس پر قابو پایا جائے ؟

    جواب نمبر: 150340

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 705-663/sd=7/1438

    مذکورہ عمل نہایت گھناوٴنا عمل ہے ، احادیث میں اس پر سخت وعید آئی ہے ، نیز اس میں ملوث شخص کی صحت بھی خراب ہوجاتی ہے ، آپ جلد از جلد شادی کی فکر کریں، جب تک شادی کی شکل نہ بنے ، تو کبھی کبھی نفلی روزہ رکھ لیا کریں اور کسی متبع سنت بزرگ سے اصلاحی تعلق قائم کر کے اُن سے راہنمائی حاصل کرتے رہیں، خالی اور بے کار نہ رہیں؛ بلکہ مفید کاموں میں مشغول رہیں، نگاہوں کی خاص طور پر حفاظت کریں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند