• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 150084

    عنوان: مرید ہونا کیسا ہے ؟

    سوال: کسی پیر کا مرشد ہونا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 150084

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 725-681/B=7/1438

    کسی عالم باعمل کے ہاتھ پر جو اصلاح کا خوب اچھی طرح تجربہ رکھتا ہے، اس کے ہاتھ پر بیعت ہونا، یعنی اپنے اخلاق رذیلہ کو نکالنے اوراخلاقِ حسنہ کو پیدا کرنے کے لیے بیعت ہونا مستحب ہے۔ مرید ہونے والے کو عربی میں مسترشد اور مرید کہتے ہیں۔ اور جس کے ہاتھ پر بیعت ہوا ہے اس کو مرشد اور پیر کہتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند