• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 14460

    عنوان:

    قطب اور ابدال کون ہوتے ہیں؟ (۲)کیا ہمارے اعمال حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دربار میں پیش ہوتے ہیں؟

    سوال:

    قطب اور ابدال کون ہوتے ہیں؟ (۲)کیا ہمارے اعمال حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دربار میں پیش ہوتے ہیں؟

    جواب نمبر: 14460

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1264=1202/ب

     

    اللہ کے کچھ نیک بندے درویش صفت 40 کی تعداد میں ہمیشہ رہتے ہیں اور وہ خاموش زندگی گذارتے ہیں، جب ان میں سے کسی ایک کا انتقال ہوجاتا ہے تو اس کی جگہ کسی دوسرے کو مقرر فرمادیتے ہیں۔

    (۲) جی ہاں حدیث شریف میں آیا ہے کہ ہمارے اعمال ہرپیر اور جمعرات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند