متفرقات >> تصوف
سوال نمبر: 1121
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے غلط وسوسے آتے ہیں اس کا علاج بتائیں
مجھ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بہت برے خیالات آتے ہیں۔ میں ان خیالات کو غلط سمجھتا ہوں، اور روز ذکر بھی کرتا ہوں، کیا اس کا کوئی علاج ہے؟ اس سے آدمی کافر تو نہیں ہوتا؟ میں اس سلسلے میں بہت پریشان ہوں، میری رہ نمائی کیجئے۔
جواب نمبر: 112114-Sep-2023 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 718/ج = 719/ج)
جب آپ ان خیالات کو زبان پر نہیں لاتے ہیں اور انھیں دل سے برا سمجھتے ہیں تو اس سے آپ کے ایمان پر کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ انھیں برا سمجھنا اور ان سے دل کو کوفت ہونا عین ایمان ہے، جب اس طرح کے خیالات آیا کریں تو آپ یہ پڑھ لیا کریں: أعوذ باللہ من الشیطان و آمنت باللہ ورسلہ اس سے ان شاء اللہ اس طرح کے خیالات رفع ہوجائیں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں نے بہت پہلے اپنے شیخ کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔ حال میں ایک وسرے شیخ ہمارے شہر میں آئے او رانھوں نے اپنے ساتھ اعلان کی شکل میں بیعت کے کلمات پڑھنے کو کہا اور انھوں نے کہا?وہ لوگ جو کہ بیعت ہونا چاہتے ہیں وہ بیعت کی نیت کریں اور دوسرے لوگ توبہ کی نیت کرلیں?۔ میں نے توبہ کی نیت کی اوربیعت کے کلمات کہے۔میرے دوست نے کہا کہ میری بیعت پہلے شیخ کے ساتھ ان کلمات کی وجہ سے ٹوٹ چکی ہے۔ (حتی کہ بغیر بیعت کی نیت کئے ہوئے)۔ کیا دوسرے شیخ کے ساتھ بیعت کا کلمہ پڑھنے سے پہلے شیخ کی بیعت کو ٹوڑدیتا ہے؟ برائے کرم مجھے کسی ایسی کتاب کا نام بتائیں جس میں بیعت کے مسائل مو جود ہوں؟
3166 مناظرپیر اور مرید كی تعریف؟
12357 مناظرمیں نہیں جانتا ہوں کہ میں یہ کس طرح بتاؤں، لیکن میں وہ چیزمعلوم کرلیتا ہوں جس کو وہ شخص جو ک ولی ہوتا ہے (جس کو کشف ہوتا ہے)معلوم کرسکتاہے۔ میں نے اپنے ذریعہ سے کچھ معلوم کیا ہے لیکن سوال اب بھی قائم ہے۔ مجھے بتائیں کہ وہ یعنی ولی کیا کرسکتے ہیں ؟ میں کچھ چیزیں جانتا ہوں جیسے کہ : (۱)کسی کے دل میں جھانکنا اور یہ معلوم کرلینا کہ وہ شخص کیا سوچ رہاہے۔ (۲)اس کے دیکھنے میں کیا فرق ہے یا کیا چیزیں وہ دیکھ سکتے ہیں جس کو عام لوگ نہیں دیکھ سکتے ہیں؟ میرے ساتھ یہ بہت بڑی پریشانی ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے کسی سے ملاقات کی ہے جس کے پاس یہ تمام قوتیں تھیں ۔ برائے کرم میری مدد کریں ۔ اورمجھے بتائیں کہ اصل میں وہ لوگ کیا کرسکتے ہیں اور کیا محسوس کرسکتے ہیں اورکیا دیکھ سکتے ہیں اوراس کے علاوہ اور کیا کرنے کی وہ لوگ قوت رکھتے ہیں (یعنی کرامت)؟ نیز اس موضوع سے متعلق کچھ مضمون کی جانب بھی رہنمائی فرماویں جس کا میں مطالعہ کرسکوں۔
3495 مناظر