• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 10763

    عنوان:

    میں آپ سے معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ وحدت الوجود کیا ہے اور اس عقیدہ کا کیا مطلب ہے؟ کیا حاجی امداداللہ مہاجر مکی اس کے قائل تھے؟ او ریہ منصور حلاج کون تھے کیا وہ اپنے آپ کو خدا کہتا تھا؟

    سوال:

    میں آپ سے معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ وحدت الوجود کیا ہے اور اس عقیدہ کا کیا مطلب ہے؟ کیا حاجی امداداللہ مہاجر مکی اس کے قائل تھے؟ او ریہ منصور حلاج کون تھے کیا وہ اپنے آپ کو خدا کہتا تھا؟

    جواب نمبر: 10763

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 213=174/ل

     

    وحدت الوجود کا حاصل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا وجود کامل ہے، اور اس کے مقابلے میں تمام ممکنات کا وجود اتنا ناقص ہے کہ کالعدم ہے، عام محاورہ میں کامل کے مقابلہ میں ناقص کو معدوم سے تعبیر کیا جاتا ہے، جیسے کسی بڑے علامہ کے مقابلہ میں معمولی تعلیم یافتہ کو کہا جاتا کہ یہ تو اس کے سامنے کچھ بھی نہیں، اس کے معنی یہ نہیں کہ سب ممکنات کا وجود اللہ تعالیٰ کے وجود سے متحد ہے، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ وجود کامل صرف واحد ہے، بقیہ موجودات کالعدم ہیں۔ حاجی امداد اللہ صاحب اس کے قائل تھے یا نہیں مجھے اس کا علم نہیں۔

    (۲) منصور حلاج کے بارے میں فتاویٰ رشیدیہ میں ہے: بندہ کے نزدیک وہ ولی تھے۔ (۱۰۸) دوسری جگہ ہے: وہ معذور تھے بیہوش ہوگئے تھے ان پر کفر کا فتویٰ دینا بیجا ہے، ان کے باب میں سکوت چاہیے، اُس وقت دفع فتنہ کے واسطے قتل کرنا ضروری تھا۔ (فتاویٰ رشیدیہ: ۱۰۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند