• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 66818

    عنوان: کیا تمام سعودی اہل حدیث ہیں؟ یا صرف ان کی اکثریت ہے؟

    سوال: کیا تمام سعودی اہل حدیث ہیں؟ یا صرف ان کی اکثریت ہے؟ براہ کرم، سعودی عرب کے لوگوں کے عقائد کی وضاحت کریں۔ میں سعودی عرب سے محبت کرتاہوں ، وہ ہمارے بھائی ہیں، اور یہ وہ زمین ہے جہاں ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پیدا ہوئے تھے ۔

    جواب نمبر: 66818

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1117-1200/L=11/1437

    سعودی عرب میں حنبلی مسلک رائج ہے اور بالعموم اہل عرب حنبلی المسلک ہیں وہ غیر مقلد (نام نہاد اہل حدیث) نہیں ہیں، عربوں سے محبت کرنا ایمانی تقاضہ ہے خود حدیث میں عرب سے محبت کرنے کی ترغیب آئی ہے؛ اس لیے آپ کا اہل عرب سے محبت کرنا ایک اچھی بات ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند