• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 604137

    عنوان:

    اہل حدیث كیسا فرقہ ہے؟

    سوال:

    میرا نام محمد رحمت اللہ ہے ، میں بہار کا رہنے والا ہوں میرا ایک سوال ہے کہ میری بی بی الحدیث ہے اور ہم لوگ دیو بندی ہے میری بی بی الحدیث کے طریقہ پہ نماز پڑھتی ہے اس کی نماز درست ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 604137

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:824-760/L=10/1442

     فرقہ اہلِ حدیث اہل سنت والجماعت سے الگ ایک نیا فرقہ ہے اوربہت سے عقائد ومسائل میں ان کا اہلِ سنت والجماعت سے اختلاف ہے، مثلا یہ حضرات ائمہ پر لعن طعن کرتے ہیں ، تقلید کو شرک کہتے ہیں وغیرہ ؛ لہذا اگر واقعی آپ کی اہلیہ بھی اسی نظریہ پر قائم ہے توحکمت ونرمی سے آپ اپنی اہلیہ کو راہِ راست پر لانے کی کوشش کریں اور جب تک وہ اپنے مسلک (اہلِ حدیث) پر قائم ہے اور اسی کے مطابق نماز ادا کرتی ہے تو اس کو منع کرنے میں اصرار اور زبردستی نہ کریں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند