• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 52606

    عنوان: میں حنفی ہوں اوریہ جاننا چاہتاہوں کہ امام کے پیچھے فرض نماز پڑھتے ہوئے ہم سورة فاتحہ پڑھیں یا خاموش رہیں؟ یا خاموش رہیں تو اس کے بعد ہمیں کیا پڑھنا پڑے گا؟

    سوال: میں حنفی ہوں اوریہ جاننا چاہتاہوں کہ امام کے پیچھے فرض نماز پڑھتے ہوئے ہم سورة فاتحہ پڑھیں یا خاموش رہیں؟ یا خاموش رہیں تو اس کے بعد ہمیں کیا پڑھنا پڑے گا؟

    جواب نمبر: 52606

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1076-865/B=7/1435-U قرآن پاک میں وإذا قُرئ القرآن فاستمعوا لہ وأنصتوا إلخ حدیث شریف میں إنما جُعل الإمام لیوٴتم بہ، فإذا کبر فکبروا وإذا قرأ فأنصتوا اس حدیث کو امام مسلم نے صحیح فرمایا ہے۔ دوسری حدیث میں ہے کہ من کان لہ إمام فقراء ة الإمام لہ قراء ة ان احادیث کی روشنی میں حنفی امام کے پیچھے قراء ة نہیں کرتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند