• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 51907

    عنوان: غیر مقلدین اور میری کم ہیمتی

    سوال: نا چیز اپ کی خیدمت میں ارز ے کرن چاہتا ہے کہ ہماری مسجد میں کچہ غیر مقلدین باہر سے نماز پڑ ہنے کیلئے اتے ہیں اور کچہ مقامی بہی ہیں میں نے انکے بارے میں حضرت مولنا محمد الیاس گہمن صاحب کی کء کتابوں کا مطالعہ کیا ہے میں ان لوگوں کو سمجہا نے کیلئے ان سے جب بہی گفتگو کرتا ہوں تو مجہکو ڈر مہسوس ہوتا ہے دل گبہرانے لگتا ہے آواز مدہم پڑ جاتی ہے ہاتہ پاوں سن پڑ جاتے ہے بات کرتے وقت کچہ یاد نہیں آتا مگر بعد میں ہر چیز یاد آذاتی ہے کہ مجہکو یہ جواب دینا چاہئے تہا پوری زندگی میں ایسا اتفاق ہوتا ہے جب بہء کوی حق بات کہنے کا موقع آتا ہے تو میں حق بات کہنے سے عاجیز ہوں جاتا ہوں لہازا آپ حضرات سے امید ہیں کہ اپ ان تمام مشکلات کا حل کریں جزاک اللہ.

    جواب نمبر: 51907

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 806-116/H=5/1435-U جامعہ برکات الاسلام کھیر وہ تحصیل لچھمن گڑھ ضلع سیکر کے علماء کرام سے ربط قوی رکھیں، متعلقہ کتابوں کا مطالعہ بہت گہرائی کے ساتھ کیا کریں دوران مطالعہ جو باتیں عمدہ اور زیادہ اچھی معلوم ہوا کریں ان کو الگ کاپی پر نوٹ کرلیا کریں، دو رکعت صلاة الحاجہ پڑھ کر دعا کرلیا کریں، گفتگو کرنے سے پہلے یَا حَی یَا قَیوم برحمتک أستغیث سات مرتبہ اول و آخر درود شریف تین تین مرتبہ پڑھ کر سینہ پر دم کرلیا کریں، گفتگو کرنے میں محض اللہ تعالیٰ کی رضا کی نیت رکھا کریں، کسی کو رسوا کرنے کی نیت ہرگز نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند