• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 5109

    عنوان:

    چار مسلک جو ہیں کیا یہ خاندانی چیز ہے؟ میرے باپ دادا جس مسلک کے ہیں کیا مجھے بھی اسی مسلک کا رہنا ہوگا؟ یا پھر کسی کو مسلک بدلنے کی اجازت ہے؟ کیا مجھے یہ بتائیں گے کہ چاروں مسلک کی نماز میں کیا چیز مشترک ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5109

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 41=561/ل

    ائمہ اربعہ میں سے کسی ایک امام کی تقلید واجب ہے اورجو مسلک اس ملک میں جہاں وہ رہتا ہے رائج ہو آدمی کو اسی مسلک کی تقلید کرنی چاہیے۔ یہ تقلید کوئی خاندانی چیز نہیں ہے۔ آدمی ایک امام کی تقلید چھوڑ کر دوسرے کی تقلید کرسکتا ہے بشرطیکہ اس میں کوئی غرض فاسد نہ ہو ورنہ ایسا کرنا مذموم و ناجائز ہوگا أما انتقال غیرہ من غیر دلیل بل لما یرغب من عرض الدنیا و شہوتہا فہو المذموم الآثم المستوجب للتادیب والتعزیر (شامی:۶/۱۳۲ ط زکریا دیوبند)

    (۲) اشتراک توبہت سی چیزوں میں ہے۔ البتہ کسی امام کے نزدیک ایک چیز فرض ہو تو ممکن ہے کہ وہ چیز دوسرے امام کے نزدیک فرض نہ ہو، بلکہ سنت یاواجب ہو وغیرہ وغیرہ۔ آپ کو جس چیز کے بارے میں سوال کرنا ہو اس کو لکھ کر معلوم کرسکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند