عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک
سوال نمبر: 48211
جواب نمبر: 4821129-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1544-1136/H=11/1434-U مرید ہونا تو ضروری نہیں البتہ اصلاحِ نفس ضروری ہے، تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو (الف) التکشف فی مہمات التصوف (ب) شریعت وطریقت کا تلازم۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا امام مسلم شافعی تھے؟ امام ابو داؤد اور دیگر محدثین کا مذہب جاننا چاہتا ہوں؟
6947 مناظرآئی ڈی نمبر10717 کا جواب آپ نے دیا ہے کہ ہمیں کتاب کا حوالہ دیا جائے اور ہمیں حوالہ نہیں ملا ہے۔ حیرت ہے کہ جہاں سے سینکڑوں فتوے جاری ہوں تو ان کی کتاب سے حوالہ نہ ملا ہو۔ کتاب تقریر ترمذی ہے۔ امین کمپنی دہلی ، صفحہ نمبر39،عبارت درج ذیل ہے:
(خیار مجلس کا مسئلہ اہم مسائل میں سے ہے۔ اور امام ابو حنیفہ نے اس میں جمہور او راکثر متقدمین اور متاخرین کی مخالفت کی ہے۔ جمہور نے ان کے مذہب کی تردید میں رسائل بھی لکھے۔ مولاناشاہ ولی اللہ نے اپنے رسائل میں امام شافعی کے مذہب کو احادیث اور نصوص کی بنا ء پرترحیج دی ہے۔ اسی طرح ہمارے شیخ نے بھی امام شافعی کے مذہب کو راحج کہا ہے۔ اور فرمایا کہ حق اور انصاف ہے کہ اس مسئلہ میں امام شافعی کا مذہب راحج ہے۔ مگر ہم مقلد ہیں ۔ ہم پر ہمارے امام ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ کی تقلید واجب ہے)۔ اس کا جواب دیں کہ کیا یہ جائز ہے کہ صحیح قول چھوڑ کر کہا جائے کہ ہم تو مقلد ہیں؟ اس کا جواب ضرور دیں۔
کیا میں حنفی رہتے ہوئے حدیث پڑھ کر عمل کرسکتا ہوں؟
7391 مناظرآپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ 1- اہلحدیث مسلک کے تمام لوگ بھی کیا اہل سنت والجماعۃ میں شامل ہیں جیسا کہ امت کے چاروں معتبر و مستند مذاہب اربعہ مل کر ایک ہی "اہل سنت والجماعت" بناتے ہیں۔ 2- کیا مسلک اہلحدیث بھی دوسرے مذاہب اربعہ کی طرح ایک معتبر اور امت کا ایک مشہور "فروعی مسلک" رہا ہے یا یا یہ کوئی موجودہ زمانہ کا نیا فرقہ ہے اور مذاہب اربعہ سے ان کا اختلاف " اصول و عقہدہ" کا اختلاف ہے یا صرف "فروعی" اختلاف ہے۔ 3- امام داؤد ظاہری اور امام ابن حزم اندلسی کے مسلک کو اپنانے والے یعنی " اہل ظاہر" کیا اہل سنت والجماعت میں شامل ہیں ۔اور کیا "ظاہری مسلک" بھی (جو قیاس کا بالکلیہ انکار کرتے ہیں اور ادلہ شرعیہ میں سے تین کے قائل ہیں قرآن، حدیث، اور اجماع امت) امت کا مشہور اور معتبر مسلک حق رہا ہے (جیسا کہ چار مشہور مذاہب اربعہ ہیں) یا یہ اہل سنت والجماعت سے خارج ہیں۔ 4- میرا خیال ہے کہ برصغیر کے اہلحدیث بھی عملا "اہل الظاہر" کے مسلک پر ہیں کیوں کہ یہ بھی دین کے ماخذ صرف تین چیزوں قرآن ، حدیث اور اجماع امت کو ہی حجت شرعیہ مانتے ہیں اور قیاس کا مطلقا انکار کرتے ہیں۔ مجھے بتلائیے کہ میرا خیال کہاں تک درست ہے۔ ایک بات ملحوظ خاطر رہے کہ مسلک اہلحدیث کا علمائے خواص و عام تمام کہ تمام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ ،امام ابن قیم رحمہ اللہ امام ابن کثیر رحمہ یا ماضی قریب میں شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ وغیرہ کو اپنے "مسلک اہلحدیث" کے مستند و معتبر ائمہ اہلسنت کی حیثیت سے پیش کرتے ہیں۔ جبکہ ان مذکورہ ائمہ کرام کا "اہل سنت" میں شامل ہونا اور بعض کا متفقہ امام اہل سنت ہونا مشہور ہے۔ میرے انتہائی محترم و ذی وقار ! مجھے امید ہے کہ آپ مجھے جامع و مفصل جواب عنایت فرمائیں گے یا کم از کم بھی مجھے آپ سے "تشفی آمیز" اور مسکت جواب کی توقع ہے۔اللہ تعالی میرے اور آپ کے علم و عمل میں اضافہ فرمائے۔ آمین