• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 445

    عنوان:

    کیا حنفی لوگ حدیث کو نہیں مانتے؟

    سوال:

    ہمارے کچھ غیر مقلد ساتھی کہتے ہیں کہ حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی براہ راست تعلیم موجود ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک صحابی رضی اللہ عنہ کو رہنمائی فرمارہے ہیں کہ نماز اس طرح پڑھو ۔ اوروہ اسی کے مطابق نماز پڑھتے ہیں،جب کہ حنفی مسلک کے لوگ اس کو نہیں مانتے ہیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ حدیث صحیح ہے؟ براہ کرم، حدیث سے متعلق وضاحت اور اس کا ترجمہ ارسال فرمائیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق نماز ادا کرنے کا طریقہ بھی بتائیں۔

    جواب نمبر: 445

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 701/هـ=486/هـ)

     

    یہ سوال تو آپ ان ہی غیر مقلد ساتھیوں سے کریں کہ حنفی لوگ جس حدیث کو نہیں مانتے وہ کون سی حدیث بتلاتے ہیں، ان غیرمقلدین سے اس حدیث کا متن اور اس حدیث کا درجہ لکھواکر بھیجئے پھر ان لوگوں کو یہ کہاں سے معلوم ہوا کہ حنفی لوگ اس حدیث کو نہیں مانتے، اس کا بھی مکمل حوالہ لکھوا کر بھیجئے، اس کے بعد ان شاء اللہ تفصیل سے جواب لکھ دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند