• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 41669

    عنوان: حضرت امام ابو حنیفہؒ کے متعلق سوال

    سوال: حضرت امام ابو حنیفہ ایک بلند پایہ عالم تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائیں۔ آمین۔ آپ سے سوال ہے کہ حضرت امام ابو حنیفہ نے دین کی ترویج و اشاعت اور اجتہاد کے لئے کن کن علوم پر دسترس حاصل کی تھی؟ آج کے دور میں اگر کوئی عالم یہ دعویٰ کرے کہ اس نے بھی ان علوم پر دسترس حاصل کر لی ہے تو کیا اس کا یہ دعویٰ مان لینا چاھئے؟

    جواب نمبر: 41669

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1793-401/B=10/1433 قرآن کا علم حاصل کرنے کے لیے تمام ہی علوم قرآن کا علم حاصل کرنا ضروری ہے جو 25-30 علوم ہیں جن کے بغیر قرآن سمجھنا مشکل ہے اور حدیث شریف سمجھنے کے لیے 60 علوم کا جاننا ضروری ہے، اتنے علوم پر جس و دسترس حاصل ہو اور پھر قرآن کی تمام آیات پر اور تمام احادیث پر عبور رکھتا ہو، مخالف موافق تمام روایات اور ان کی سندوں پر نظر رکھتا ہو، حضور کے ارشادات کے موقعہ محل پر نظر رکھتا ہو، اور آیات قرآنی کے شان نزول، محکم ومنسوخ آیات پر بھی نظر رکھتا ہو وہ مجتہد ہوسکتا ہے۔ چوتھی صدی ہجری کے بعد سے آج تک کوئی مجتہد پیدا نہیں ہوا تو آج کے دَور میں اگر کوئی مجتہد ہونے کا اور تمام علوم پر دسترس ہونے کا دعویٰ کرے تو اس کا یہ دعوی کیونکر تسلیم کیا جاسکتا ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند