• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 41659

    عنوان: حضرت امام ابو حنیفہؒ کے متعلق سوال

    سوال: کیا یہ قول امام ابو حنیفہ رحمت اللہ علیہ کا ہے؟ حضرت امام ابو حنیفہ نے فرمایا اذا صح الحدیث فھو مذہبی (شامی جص۴۶) یعنی صحیح حدیث ہی میرا مذہب ہے آپ کا ہی فرمان ہے نہ میری تقلید کرو نہ مالک کی نہ ان کے علاوہ کی تم وہیں سے احکام حاصل کرو جہاں سے ان لوگوں نے حاصل کیا یعنی قرآن وحدیث سے ( تحفة الاخیار ص)۔ََََکیا یہ ان کا قول ہے؟

    جواب نمبر: 41659

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1542-1151/D=11/1433 علامہ شامی کی جو بات آپ نے نقل کی ہے، درست ہے۔ رسائل ابن عابدین میں علامہ شامی لکھتے ہیں: فقد صح عن أبی حنیفة أنہ قال إذا صح الحدیث فہو مذہبی. وقد حکی ذلک ابن عبد البر عن أبی حنیفة وغیرہ من الأئمة الأربعة قلت (قائلہ الشامي) ولا یخفی أن ذلک لمن کان أہلا للنظر فی النصوص ومعرفة محکمہا من منسوخہا․ (رسائل ابن عابدین: ۱/۲۴) جو وضاحت انھوں نے لکھی ہے اسے بھی ملاحظہ فرمالیں، اس مقولہ پر تفصیل سے کلام علامہ نووی نے شرح مہذب کے مقدمہ میں کیا ہے اسے بھی دیکھ لیں، تحفة الاخیار کی عبارت نقل کرکے بھیجیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند