عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک
سوال نمبر: 40032
جواب نمبر: 4003231-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1102-1102/M=8/1433 حضرت امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ اجتہاد کے اعلیٰ مرتبہ پر فائز تھے وہ خود مجتہد مطلق تھے، انھیں تقلید کی ضرورت نہ تھی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اہل
حدیث میں سے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں ان لوگوں کا کیا پتہ جن کی تقلید کی جارہی
ہے کہ وہ کس درجہ کے تھے۔ کوئی بھی دعوی تو نہیں کرسکتا کہ وہ بہت اچھے درجہ پر
ہوں گے، ہوسکتا ہے کہ آج بہت سے انسان اللہ کے نزدیک ان سے بہت بہتر ہوں اورجنت میں
ان سے اوپر ہوں۔ کیا واقعی آج کے دور میں بھی کوئی شخص امام ابوحنیفہ اور ان کے جیسے
دوسرے لوگوں سے درجہ کے لحاظ سے اوپر جاسکتا ہے؟
کسی امام کی تقلید کی کیوں کی جاتی ہے، کیا انھوں نے اس کے لیے کہا ہے؟
11062 مناظرآپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ 1- اہلحدیث مسلک کے تمام لوگ بھی کیا اہل سنت والجماعۃ میں شامل ہیں جیسا کہ امت کے چاروں معتبر و مستند مذاہب اربعہ مل کر ایک ہی "اہل سنت والجماعت" بناتے ہیں۔ 2- کیا مسلک اہلحدیث بھی دوسرے مذاہب اربعہ کی طرح ایک معتبر اور امت کا ایک مشہور "فروعی مسلک" رہا ہے یا یا یہ کوئی موجودہ زمانہ کا نیا فرقہ ہے اور مذاہب اربعہ سے ان کا اختلاف " اصول و عقہدہ" کا اختلاف ہے یا صرف "فروعی" اختلاف ہے۔ 3- امام داؤد ظاہری اور امام ابن حزم اندلسی کے مسلک کو اپنانے والے یعنی " اہل ظاہر" کیا اہل سنت والجماعت میں شامل ہیں ۔اور کیا "ظاہری مسلک" بھی (جو قیاس کا بالکلیہ انکار کرتے ہیں اور ادلہ شرعیہ میں سے تین کے قائل ہیں قرآن، حدیث، اور اجماع امت) امت کا مشہور اور معتبر مسلک حق رہا ہے (جیسا کہ چار مشہور مذاہب اربعہ ہیں) یا یہ اہل سنت والجماعت سے خارج ہیں۔ 4- میرا خیال ہے کہ برصغیر کے اہلحدیث بھی عملا "اہل الظاہر" کے مسلک پر ہیں کیوں کہ یہ بھی دین کے ماخذ صرف تین چیزوں قرآن ، حدیث اور اجماع امت کو ہی حجت شرعیہ مانتے ہیں اور قیاس کا مطلقا انکار کرتے ہیں۔ مجھے بتلائیے کہ میرا خیال کہاں تک درست ہے۔ ایک بات ملحوظ خاطر رہے کہ مسلک اہلحدیث کا علمائے خواص و عام تمام کہ تمام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ ،امام ابن قیم رحمہ اللہ امام ابن کثیر رحمہ یا ماضی قریب میں شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ وغیرہ کو اپنے "مسلک اہلحدیث" کے مستند و معتبر ائمہ اہلسنت کی حیثیت سے پیش کرتے ہیں۔ جبکہ ان مذکورہ ائمہ کرام کا "اہل سنت" میں شامل ہونا اور بعض کا متفقہ امام اہل سنت ہونا مشہور ہے۔ میرے انتہائی محترم و ذی وقار ! مجھے امید ہے کہ آپ مجھے جامع و مفصل جواب عنایت فرمائیں گے یا کم از کم بھی مجھے آپ سے "تشفی آمیز" اور مسکت جواب کی توقع ہے۔اللہ تعالی میرے اور آپ کے علم و عمل میں اضافہ فرمائے۔ آمین