• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 37478

    عنوان: شریعت کے دلائل چار ہیں: (۱) قرآن، (۲) حدیث، (۳) اجماع، (۴) قیاس۔

    سوال: شریعت کے دلائل چار ہیں: (1) قرآن، (2) حدیث، (3) اجماع، (4) قیاس۔ پہلے تو سمجھ میں آ گئے لیکن قیاس کیا ہے؟

    جواب نمبر: 37478

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 389=321-3/1433 وہ مسائل جن کا ذکر قرآن وحدیث میں نہیں ہے، نہ ہی اجماع سے ثابت ہیں ان کو ائمہ مجتہدین نے جیسے حضرت امام ابوحنیفہ، حضرت امام مالک، حضرت امام شافعی حضرت امام احمد بن حنبل اور ان کے ٹکر کے دیگر ائمہ نے قرآن وحدیث کو سامنے رکھ کر ان سے ان مسائل کا استنباط کیا ہے اور ان استنباط کرنے والوں کی اللہ نے قرآن پاک میں تعریف بیان فرمائی ہے ، اسی قرآن وحدیث سے استنباط کرنے کو قیاس کہتے ہیں، قرآن وحدیث سے نکالے ہوئے چھ لاکھ مسائل ہیں جن پر آج ساری دنیا کے مسلمان عمل کررہے ہیں، یہ تمام قیاسی مسائل بھی قرآن وحدیث ہی سے نکلے ہوئے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند