• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 37450

    عنوان: مجھ سے ایک آدمی نے کہا کہ دیوبندیوں کے پاس کیا دلیل ہے کہ وہ حنفی ہیں؟پلیز مجھے دلیل مع حوالہ بھی بتادیں جلد از جلد۔

    سوال: مجھ سے ایک آدمی نے کہا کہ دیوبندیوں کے پاس کیا دلیل ہے کہ وہ حنفی ہیں؟پلیز مجھے دلیل مع حوالہ بھی بتادیں جلد از جلد۔

    جواب نمبر: 37450

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 521=248-3/1433 ہماری ”ویب سائٹ“ پر پڑے فتوے پڑھ کر آدمی خود ہی اندازہ لگاسکتا ہے کہ یہاں سے مسائل حنفی مسلک کے مطابق ہی دیے جاتے ہیں، جس سے ہم لوگوں کا حنفی ہونا ظاہر ہے، البتہ اس کو وہی سمجھ سکتا ہے جس کو مسالک کا علم ہو اور جومسالک سے ہی نابلد ہوں اس کو سمجھانا ہی فضول ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند