عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک
سوال نمبر: 35592
جواب نمبر: 3559201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 2039=1642-1/1433 تقریباً سو سال یا ڈیڑھ سو سال پہلے عبد الوہاب نامی ایک عالم گذرے ہیں، یہ نجد کے رہنے والے تھے۔ ان ہی عبدالوہاب نجدی کے ماننے والوں کو وہابی اور نجدی کہا جاتا ہے۔ (۲) ہم وہابی نجدی نہیں۔ (۳) دیوبندی صحیح مسلک کے ماننے والے سب ہی اہل سنت والجماعت کہے جاتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
سب
ائمہ ٹھیک ہیں تو اتنے بڑے اختلاف کیوں ہیں۔ جس سے ایمان کے فاسد ہونے کا خدشہ
ہوتا ہے ۔ مثلاً طلاق، نکاح کیسے ممکن ہے کہ طلاق ور نکاح میں اتنے بڑے اختلاف کے
باوجود اپنی جگہ ٹھیک ہیں۔ ایک امام کے نزدیک نکاح والدین کی مرضی کے بنا جائز اور
دورسے کے نزدیک ناجائز اور حرام (یعنی ایمان فاسد اور پوری زندگی گناہ) اگر لڑکا
یا لڑکی بالغ دونوں جو والدین کی مرضی کے بنا نکاح کریں اور وہ دونوں میں سے ایک
حنفی دوسرا شافعی مسلک کے پیروکار ہوں) اسی طرح طلاق ایک امام کے نزدیک تین طلاقیں
ایک ہی وقت میں ہوجائیں اس کے بعد علاحدگی واجب جب کہ دوسرے امام کے نزدیک تین
طلاقیں ایک وقت میں ایک ہی طلاق ہوتی ہے، اس کی وجہ سے لوگ اپنی آسانی کے لیے اپنی
مرضی کے ائمہ کی پیروی کو ترجیح دیتے ہیں، جہاں ان ائمہ نے دین میں آسانی کے لیے
شرعی مسائل بیان کیے، وہاں پر اختلافی مسائل دے کر مشکلات بھی پیدا کردی ہیں۔ جو
جہنم کا ذریعہ بھی بن سکتی ہیں، برائے کرم مفتی صاحب آج کے دور میں ہم کیا کریں۔
نکاح اور طلاق کے بارے میں قرآن اور احادیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔
میرا سوال یہ ہے کہ جب حدیث موجود ہے تو پھر امام رحمة اللہ علیہ کی ضرورت کیوں پڑتی ہے جیسے دیوبند امام ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ اور اہل حدیث امام شافعی رحمة اللہ علیہ کے مقلد ہیں۔ حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرماویں۔ (۲)اور یہ کہ جب حدیث کے مطابق ایک فرقہ ٹھیک ہوگا تو کون سا فرقہ ٹھیک ہے اور کیوں اگر باقی غلط ہیں تو کیوں خاص طور پر اہل حدیث؟
4325 مناظررفع یدین حدیث کی چھ صحیح کتابوں میں ملتا ہے اور یہ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ تو پھر جولوگ رفع یدین کرتے ہیں اور جو نہیں کرتے، توہمارے اوپر کیا حکم ہے؟
3290 مناظرایک حدیث میں آیا ہے کہ میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں جس کی پیروی کرو گے فلاح پاؤ گے۔ (۱)اس کی وضاحت کیجئے میرا مطلب ہے بہت سے صحابہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چند منٹ گزارے کچھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مرتد بھی ہوگئے تو اس حدیث میں کون سے صحابہ مراد ہیں؟ (۲)اورپھر کیا ان صحابہ کو ہی دیکھا جائے اورائمہ کرام کو چھوڑ دیں؟
12313 مناظرمیں حنفی ہوں، چار سال سے خلیج میں رہتا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ ہم صرف ایک مذہب پر کیوں عمل کرتے ہیں جب کہ چاروں مذہب صحیح ہیں۔ اگر مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کرنے میں شافعی مذہب پر عمل کروں طویل سفر کے دوران تو کیا یہ درست ہوگا؟
2801 مناظر