• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 35414

    عنوان: رفع يدين

    سوال: میرا سوال یہ ہے کے مجھے اک اہلے حدیث بھائی نے یہ ثابت کیا کے صرف امام ابو حنیفہ کے علاوہ سارے اماموں نے رفع یدین کیا تو تم کیوں نہیں کرتے انہوں نے یہ بھی حدیث دکھائی کے نبی نے رفع یدین کیا . یہ بھی حدیث دکھائی کے ''نماز اسی طرح parho جس طرح تم نے مجھے پڑھتے دیکھا۔ بڑی مہربانی ہوگی جلدی جواب بھیج کر میں پریشان ہوں .

    جواب نمبر: 35414

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2353=1353-12/1432 سارے اماموں نے رفع یدین کہاں کہاں کیا تھا اور آپ کے اس بھائی کو اس کا علم کس طرح ہوا؟ (ب) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوری حیاتِ طیبہ میں رفع یدین کیا تھا یا اخیر میں ترک فرمادیا تھا جیسا کہ حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہما کی روایت ترمذی شریف میں ہے اپنے اُس بھائی سے پوچھئے کہ نبی کا پہلا عمل قابل حجت ہے کہ جو منسوخ ہوگیا یا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری عمل کے مطابق عمل کرنا اصول وعقل کے مطابق ہے؟ ان امور کا صاف وصحیح جواب اگر آپ کے بھائی نے دیدیا تو ان شاء اللہ آپ کی پریشانی کافور ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند