• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 32524

    عنوان: مرنے کے بعد بھی علمادنیا میں کچھ کرسکتے ہیں?

    سوال: میرا سوال ویسے تو فضائل صدقات صفحہ نمبر 514قصہ نمبر 16کے بارے میں ہے، جس کا میں نے مثال کے طور پر ہی حوالہ دیا ورنہ اس طرح کے بہت سے قصے اس کتاب اور فضائل اعمال میں لکھے ہیں جن سے ثابت ہوتاہے کہ مرنے کے بعد بھی علمادنیا میں کچھ کرسکتے ہیں۔ یہی بحث تو ہماری بریلوی سے ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ مرنے کے بعد بھی ولی اللہ کچھ کرسکتے ہیں اور ہم کہتے ہیں کہ مرنے کے بعد کوئی کچھ نہیں کرسکتا۔ اگر کوئی کچھ کرسکتا تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کرتے جو اپنی امت سے بے حد محبت کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد امت میں نہ جانے کتنے اختلاف ہوئے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی اختلاف کا فیصلہ نہ کیا۔ پھر یہ علماء نعوذباللہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی اختیار میں آگے بڑھ گئے؟ معاف کیجئے گا مفتی صاحب پر کہیں ہم انجانے میں بریلویوں کی راہ پر تو نہیں چل پڑے۔

    جواب نمبر: 32524

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 894=745-7/1432 یہ سب مثالی شکلیں اور عالم ارواح سے متعلق واقعات ہیں ورنہ حقیقت میں مرنے کے بعد دنیا میں ذاتی طور پر کوئی کچھ نہیں کرسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند