• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 31236

    عنوان: بدعت کیا ہے؟ کیا دارالعلوم دیوبند نبی یا صحابہ کے زمانہ تھا؟

    سوال: کہا جاتاہے کہ بدعت گمراہی ہے اور گمراہی جہنم میں لے جاتی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا دیوبند مسلک نبی یا صحابہ کے زمانہ میں تھا؟ کیا دارالعلوم دیوبند نبی یا صحابہ کے زمانہ تھا؟ اگر نہیں تھا تو کیا دیوبند گمراہ ہے ، کیا ہم مسلک دیوبند اختیار نہ کریں؟ براہ کرم، ا س ضمن میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 31236

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 728=728-5/1432 سوال سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ بدعت کی اصطلاحی تعریف ہی سے ناواقف ہیں، نبی یا صحابہ کے زمانے میں نہ آپ تھے اور نہ ہم، تو کیا آپ اور ہم سبھی لوگوں کا وجود بدعت ہوگیا؟ بدعت جو گمراہی ہے ایسی چیز کا نام ہے جس کی اصل قرونِ ثلاثہ مشہود لہا بالخیر سے ثابت نہ ہو اور اس کو کارِ ثواب سمجھ کر کیا جائے، دارالعلوم دیوبند یقیناً نبی یا صحابہ کے زمانے میں نہیں تھا، لیکن مسلک دیوبند اسی فکر اور منہج کا نام ہے جس پر صحابہٴ کرام قائم تھے تو مسلک دیوبند کو اختیار کرنا گمراہی کیوں کر ہوسکتا ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند