• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 2764

    عنوان: اگر چاروں امام برحق ہیں تو پھر حنفی رفع یدین کیوں نہیں کرتے؟

    سوال:

    ہم سنی یہ مانتے ہیں کہ چاروں امام حق پر ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ حنبلی آمین سے زور سے کہتے ہیں اور ہاتھ بھی اٹھاتے ہیں۔ اگر وہ صحیح ہیں تو پھر حنفی ایسا کیوں نہیں کرتے ہیں؟ اور بغداد میں امام اعظم مسجد میں میں نے خود حنفیوں کو آمین اور ہا تھ اٹھا تے دیکھا ہے۔ براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 2764

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 157/ ل= 157/ ل

     

    بلاشبہ چاروں امام برحق ہیں، البتہ ہرایک کے مسلک کو ان ہی کے مقلدین پر اس کی اقتداء کو لازم قرار دیا جائے گا، حنفی حضرات ان احادیث کو (جن احادیث سے یہ حضرات ان دونوں عمل کو ثابت کرتے ہیں) ضعیف یا موٴول مانتے ہیں، لہٰذا حنفی حضرات کو ان دونوں عمل پر عمل پیرا نہیں ہونا چاہیے، البتہ بغداد میں آپ کے مشاہدہ کردہ واقعہ کا جہاں تک تعلق ہے اگر آپ کا مشاہدہ درست ہے تو ان حضرات کا یہ عمل حنفی مسلک کی رو سے درست نہیں ہے اور نہ ہی ان حضرات کا یہ عمل قابل حجت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند