• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 178003

    عنوان: غیر مقلدین کون ہیں؟

    سوال: سوال: جو لوگ اپنے آپ کو اہل حدیث کہتے ہیں، ہمارے علماء ان کی مخالفت کرتے ہیں اور ان کو غیر مقلد کہتے ہیں، اور یہ بھی کہتے ہیں کہ ان کا مسلک بالکل غلط ہے ، تو کیا ان لوگوں کو گمراہ کہنا جائز ہے ؟ اگر نہیں تو پھر کیا کہا جائے ؟

    جواب نمبر: 178003

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 782-700/M=08/1441

    علماء حق کا، غیر مقلدین کے مسلک کو غلط کہنا درست ہے غیر مقلدین جو خود کو اہل حدیث کہتے ہیں وہ تقلید کو شرک سمجھتے ہیں، صحابہ کرام کے اجماعی فیصلے کو نہیں مانتے ہیں، فروعی مسایل میں تشدد کی راہ اختیار کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ بنا بریں وہ اہل سنت والجماعت سے خارج ہیں۔ اس اعتبار سے اس فرقہ کو گمراہ کہنا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند