عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک
سوال نمبر: 146620
جواب نمبر: 146620
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 235-347/B=4/1438
امام طحاوی تو خود مجتہدین فی المسائل کے طبقہ میں شمار ہوتے ہیں انھوں نے ”بن حربویہ“ کو بطور طنز کے غصہ میں فرمایا تھا اوراس لیے فرمایا تھا کہ وہ مسائل واحکام کے دلائل اور مآخذ کو وہ نہیں سمجھ رہے تھے تو اسے غصہ میں یہ جملہ کہہ دیا غبی یا عصبی جیسے کوئی استاذ کسی اپنے غبی شاگرد کو جو نہ سمجھ رہا ہو ”گدھا“ کہہ دے یا جاہل کہہ دے، اس جملہ کو قاعدہ کلیہ قرار دینا اور اس سے تقلید کرنے کا رد سمجھ لینا صحیح نہیں ہے اور کیونکر یہ صحیح ہوسکتا ہے جب کہ وہ خود بھی مقلد تھے یعنی حنفی تھے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند